بگ تھری کیساتھ مل کر بگ فور بنانیکی پیش کش ہوئی تھی

 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد پاک بھارت کرکٹ کی بحالی اور امن کی آشا کو آگے بڑھانا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے سوا تمام ممالک سے 2020 تک کا پروگرام طے ہو گیا ہے، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میرا مقصد پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرنا ہے، بگ تھری نے ساتھ مل کر بگ فور بنانے کی پیش کش ہوئی تھی، بھارت کے ساتھ کھیلنے سے پیسے بنیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کپتان کو سلیکشن کے کام میں دخل اندازی نہ کرنے کا احساس تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.