باکسنگ مقابلہ میں جاپانی باکسر اکیرا یاگشی فتحیاب

ٹوکیو: جاپانی باکسر آکیرا یاگشی نے ایک زبردست مقابلے کے بعد میکسیکو کے باکسر کو شکست دے دی۔ گذشتہ روز جاپان میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے فلائی ویٹ چیمپئن جاپان کے سٹار باکسر آکیرا یاکشی نے ایک شاندار مقابلے کے بعد اپنے حریف باکسر میکسیکو اوڈیلون زلاتا کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ اس موقع پر مقابلے میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے چیئرمین موریشو سلیمان نے بھی شرکت کی اور دونوں باکسرز کے درمیان ہونے والے مقابلے کو سپروائز بھی اور اس میچ سے انجوائے بھی کیا۔ چیلنج مقابلے میں دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر جاندار حملے کئے اور کسی بھی وقت کوئی لمحہ بھی زیر کرنے میں ضائع نہیں ہونے دیا لیکن جاپان کے باکسر آکیرا یاکشی نے مقابلے میں اپنے حریف میکسیکن باکسر اوڈیلون پر تابڑ توڑ حملے کئے اور پوائنٹس ٹیبل پر زیادہ پوائنٹ حاصل کئے۔ دونوں باکسرز نے انتہائی زبردست کھیل پیش کیا لیکن ریفریز کے فیصلے کے مطابق جاپانی باکسر اکیرا یاکشی کو فاتح قرار دیا گیا اور اس طرح جاپانی باکسر نے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

 

تبصرے بند ہیں.