این اے 124 میں کئی ووٹ جعلی ، پڑتال جاری ، بڑے انکشافات ہونگے ، اعتزاز احسن

لاہور کے حلقہ این اے 124 کے ریکارڈ کی پڑتال دوسرے روز بھی سیشن کورٹ میں جاری ہے ، متعدد پولنگ سٹیشنز پر ایک ، ایک ووٹر کے تین تین انگوٹھوں کے نشانات لگنے کا انکشاف ہوا ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کی زیر صدارت سیشن کورٹ لاہور میں اجلاس جاری ہے جس میں حلقہ این 124 سے مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر منتحب ہوئے تھے جبکہ الیکشن میں ہارنے والی امیدوار بشریٰ اعتزاز اور ولید اقبال نے دھاندلی کے الزمات لگائے جس کے بعد ان کی درخواستوں پر ووٹوں کے ریکارڈ کی پڑتال آج بھی جاری ہے۔اس حوالے سے چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے دھاندلی کے آثار نظر آنے شروع ہو چکے ہیں۔آئندہ ایک دو ورز میں بڑے انکشافات ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.