بڑے برج الٹ گئے، راجا پرویزاشرف، غلام بلور، فردوس عاشق اور راجہ ریاض کو شکست
عام انتخابات کے جہاں نئے چہروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے وہیں ملک کے چند بڑے سیاستدانوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیر اعظم راجا پرویزاشرف، غلام بلور، منظور وٹو ، فردوس عاشق، راجہ ریاض اور ابرارالحق کو اپنے اپنے حلقوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو اپنے آبائی حلقے این اے 51 گوجر خان سے راجا پرویزاشرف صرف 3233ووٹ حاصل کرسکے جب کہ ان کے مقابل مسلم لیگ(ن) کے راجا جاوید اخلاص نے 82ہزارسے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، این اے 1 پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیر ریلوے اور اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور کو شکست دی، این اے 146 اوکاڑہ میں پیپلز پارٹی کے منظور وٹو کو مسلم لیگ (ن) کے راؤ اجمل کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پیپلز پارٹی ہی کی فردوس عاشق اعوان کو این اے 111 سیالکوٹ ٹو سے مسلم لیگ(ن) کے چوہدری ارمغان سبحانی نے شکست دی، پی پی 65 فیصل آباد سے پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض الیکشن ہار کا منہ دیکھنا پڑا جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کو این اے 117 نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال نے شکست دی۔
تبصرے بند ہیں.