بنگلہ دیش کیخلاف آخری ٹیسٹ ، زمبابوے پہلی اننگز میں 374 رنز پر ڈھیر

بنگلہ دیش نے 23 رنز بنا کر مجموعی طور پر 152 رنز کی برتری حاصل کر لی، سکندر رضا، مسکڈزا، چیگمبرا اور چیکبوا کی شاندار نصف سنچریاں۔

چٹاگانگ( آن لائن )بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 23 رنز بنا لئے تھے اور اسے حریف ٹیم کے خلاف مجموعی طور پر 152 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ عمر القیس 11 اور تمیم اقبال 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے پہلے زمبابوے نے پہلی اننگز میں 374رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی سکندر رضا 82،چکمبورا 88،چیکباوا نے 65رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مسکڈازا نے اس ٹیسٹ میں بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 81رنز بنائے کپتان ٹیلر ایک رنز ہی بنا سکے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن کی جگہ جوبیر حسین 5وکٹیں لے اڑے جبکہ شفیع الاسلام نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا دن کے اختتام پر بنگلہ دیش کی جانب سے عمر القیس 11اور تمیم اقبال 8رنز پر کریز پر موجود تھے۔ –

تبصرے بند ہیں.