پاکستانی افغانستان میں سرمایہ کاری کریں، باہمی تجارت 5 ارب تک لائینگے:اشرف غن

اسلام آباد()افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر ترقی پر توجہ دینی چاہئے ، 2017 تک پاک افغان باہمی تجارت کو پانچ ارب تک لے جائیں گے ، آج ہم تاریخ بدلنے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پاک افغان سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایشیا میں اقتصادی ترقی کا مرکز بن سکتے ہیں ۔ اسحاق ڈار نے دو دن میں وہ کچھ کیا جو تیس سال سے نہیں ہوا۔انھوں نے کہا کہ 2017 تک باہمی تجارت کو پانچ ارب تک لے جائیں گے۔ پاکستان 95 فیصد افغان اشیا کو ایک دن میں کلیئرنس دے گا۔ پانچ فیصد اشیا کو دو روز کے اندر کلیئرنس دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم تاریخ بدلنے جا رہے ہیں۔ پاکستانیوں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ تجارت کے فروغ کے لیے ٹیرف میں کمی لائی جائے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.