بنوں میں آپریشن مکمل، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کرنیوالے تمام دہشتگرد ہلاک

بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر دہشتگردوں کو ہلاک کئے جانے کے بعد اس وقت سرچ آپریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 7 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کے روز بنوں میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا اور اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا جس پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بنوں میں سکول بند ہیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ علاقے میں موبائل فون سروس بھی مکمل طور پر بند ہے۔

تبصرے بند ہیں.