Latest National, International, Sports & Business News

بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا 26 نومبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

آل کوئٹہ کراچی کوچ یونین ایسوسی ایشن کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے رویے کے خلاف ہڑتال کااعلان کیا گیا۔ چیئرمین کوچ یونین ایسوسی ایشن میر حکمت لہڑی کا کہنا ہے کہ قانون نافذکرنےوالےاداروں کےاہل کاروں کےرویےکےخلاف غیرمعینہ مدت کےلیےکیا گیا ہے،چیرمین کوچ یونین ایسوسی ایشن میرحکمت لہڑی کا کہنا ہے کہ کوچ ڈرائیوروں کے ساتھ اہلکاروں کا رویہ نامناسب ہے، اہلکاروں کے رویے کے خلاف صوبےکی تمام شاہراہوں پر26 نومبرسےپہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.