بلوچستان کے شہر کوہلو میں دھماکا، 12 افراد زخمی

دھماکا کوہلو شہر میں ایک دکان میں ہوا، دھماکے کی نوعیت کا پتا لگا رہے ہیں: پولیس۔

پولیس کے مطابق کوہلو میں دکان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جا رہا ہے اور واقعے کی جگہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.