وزیراعظم نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارہ کہو مری روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے لیکن اس  منصوبے سے شہر میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5 اعشایہ 4 کلو  میٹر طویل منصوبےکو  4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے،  بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا کنٹریکٹ شفاف بولی کے ذریعے دیا گیا اور کمپنی کو منصوبے کی کوالٹی انتہائی معیاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے، ایسے منصوبے 3  ماہ کے بجائے ڈیرھ میں ماہ مکمل ہوتے رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.