بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان کی انگلینڈ کو 207 رنز سے شکست

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔ تیسرے میچ میں گرین شرٹس نے انگلینڈ کو 207 رنز کی کراری شکست دی۔

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں جاری بلائنڈ ورلڈکپ میں پاکستان اپنے تیسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 446 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ اوپنر محمد جمیل نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 188 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ جواب میں انگلش بلائنڈ ٹیم 239 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کے خلاف 207 رنز کی جیت پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں مسلسل تیسری فتح ہے

تبصرے بند ہیں.