بلائنڈ ایشیا کپ ، قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا

بلائنڈ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا ۔ انیس جاوید قومی بلائنڈ ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

لاہور: (پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے انیس جاوید کوقومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ۔ انیس جاوید کو ایشیا کپ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بائیس سالہ انیس جاوید اس سے پہلے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012 اور بلائنڈ ورلڈ کپ 2014 میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ بلائنڈ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچز 9 سے 17 مئی تک گجرات اور راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے۔ ایونٹ میں ایشیا کی 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.