مثبت کھیل پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے: اظہر ع

ون ڈے ٹیم کے نومنتخب کپتان اظہر علی کہتے ہیں کہ آگے بڑھنا ہے تو خود کو کرکٹ کے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا ۔ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ بنگلہ دیش کے خلاف کھلاڑیوں کی تیاریوں سے مطمئن نظر آئے۔

لاہور: () قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہرعلی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ان سے بہت سیکھا ہے۔ وہ ایک روزہ ٹیم میں ان کے خلا کو پر کرنے کی کوشش کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کپتانی کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا نئے کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔ مثبت کھیل پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی کارکردگی اچھی رہی اور بنگال ٹائیگرز کے ساتھ ان کے ہوم گراؤنڈ میں اچھا مقابلہ ہو گا۔ اس سے پہلے ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ دورہ بنگلہ دیش کے لئے قومی ٹیم کی تیاریوں کو سراہا ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم اتوار کی شام 6بجے بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہو گی۔ دورہ بنگلہ دیش کے لئے قومی کھلاڑیوں نے تین روزہ مختصر تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2ٹیسٹ ،تین ون ڈے اور ایک ٹی 20میچ پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 اپریل سے ہو گا۔ –

تبصرے بند ہیں.