فاسٹ باؤلر سہیل خان بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے آؤ

بنگلہ دیش کے دورے سے قبل پاکستان کو دھچکا۔ کمر کی تکلیف کے باعث سہیل خان کو ون ڈے سیریز سے آوٹ کر دیا گیا۔

لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر سہیل خان کو پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف ہو گئی جس کے بعد سہیل خان کا سٹی اسکین ٹیسٹ لیا گیا لیکن رپورٹ درست نہ آئی جس کے بعد پی سی بی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سہیل خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سریز سے آوٹ کر دیا گیا جبکہ سہیل خان کے متبادل کے طور پر فاسٹ باولر جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.