برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی ٹیم کو خوش قسمت کیوں قرار دیا؟

برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کو خوش قسمت قرار دے دیا۔برطانوی ہائی کمشنر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہت دلچسی لے رہے ہیں۔ وہ گزشتہ ہونے والے میچز پر بھی پیغامات اور ویڈیوز شیئر کرچکے ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تہلکہ خیز میچز ہورہے ہیں اور یہ سیریز زبردست ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ہے کیونکہ انگلش ٹیم میں بین اسٹوکس، جوز بٹلر اور جونی بیئرسٹو نہیں کھیل رہے۔

تبصرے بند ہیں.