لاہور: اتوار بازاروں میں مہنگائی ایک بار پھر انتہا پر

لاہور……… لاہور کے اتوار بازاروں میں ایک بار پھر مہنگائی اپنی انتہاؤں پر ہے ، آسمان سے باتیں کرتی وہی قیمتیں، لوگوں کے وہی مسائل ، وہی مشکلات اور بےبسی۔ اتواربازار بنائے تو گئے تھے لوگوں تک سستی سبزیاں اور پھل پہنچانے کیلئے مگرنتیجہ کچھ الٹ نکلا ، لوگوں کی مشکلات اور قیمتیں کم ہونے کی بجائے جوں کی توں ، نام کے ان سستے بازار وں میں سبزیاں اور پھل بدستور عوام کی پہنچ سے دور۔ کریلے 47 روپے کلو ،پیاز50،مٹر75،جبکہ کدو80 روپے کلو تک پہنچ گئے ،سبزیوں کے دام بڑھنے کے بعد ٹماٹر ، بھنڈی اور توری سرے سے غائب ، دکانداروں کے پاس زیادہ قیمتوں کے سارے جواز موجود ۔سبزیاں ہی نہیں پھل بھی کئی گنا مہنگے ، سیب 140روپے کلو، لوکاٹ120،آڑو180، تربوز50روپے کلو تک چلے گئے ۔ اتوار بازاروں کی اس مہنگائی سے پریشان شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان بازاروں میں سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کرے۔

تبصرے بند ہیں.