براڈ شیٹ انکوائری کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین نوید احسن کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔ذرئع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے لیگل کنسلٹنٹ نیب احمر بلال صوفی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں نیب کے سابق افسران کو پہلے بھی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل ان دونوں افراد کو 11 اکتوبر اور 12 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں افسران اب تک انکوائری میں شامل ہونے سے گریزاں ہیں۔واضح رہے کہ براڈ شیٹ کا کیس 2010ء میں رجسٹرڈ ہوا تھا، جبکہ اپریل 2021ء میں یہ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.