برازیل کو دھچکا ، سٹار کھلاڑی نیمار شدید زخمی ،ورلڈ کپ سے باہر

برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار زخمی ہونے کے سبب اب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ کولمبیا کے خلاف کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں زخمی ہوگئے تھے۔

ساوپاولو ( برازیلی کھلاڑی نیمار کولمبیا کے کھلاڑی جوان زونیگا کا گھٹنا کمر میں لگنے کے سبب میدان میں گر گئے تھے اور انھیں سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا جس کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ٹیم کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیمار کے ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا ہے۔ ٹیم کے کوچ لوئز فیلپ کا کہنا ہے کہ نیمار کو تین میچوں سے نشانہ بنایا جا رہا تھا اور یہ تو ہونا ہی تھا۔ چوٹ ایسی نہیں کہ آپریشن کی ضرورت پڑے تاہم ان کی صحت یابی کے لیے آرام بہت ضروری ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.