بحران برقرار، پنجاب کا سیاسی مستقبل کیا؟ سب کی نظریں گورنر ہاؤس پر جم گئیں

اجلاس نہ اعتماد کا ووٹ، بحران برقرار، پنجاب کا سیاسی مستقبل کیا ہو گا؟ سب کی نظریں گورنر ہاؤس پر جم گئی ہیں۔پنجاب میں وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ طول پکڑ گیا، گورنر پنجاب اور اسپیکر اسمبلی آمنے سامنے آگئے ہیں جبکہ فریقین میں ڈیڈ لاک کی صورتحال برقرار ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے جواب الجواب مراسلوں کا سلسلہ جاری ہے۔بلیغ الرحمان نے اعتماد کے ووٹ کے لئے ایڈوائس بھیجی تو سپیکر نے اس کو مسترد کرنے کی رولنگ جاری کردی، گورنر نے سپیکر کی رولنگ کو جوابی طور پرغیر آئینی قراردے دیا ہے۔گورنر پنجاب کی جانب سے گزشتہ رات جاری مراسلے پر آج سپیکر کی جانب سے جواب بھیجے جانے کا امکان ہے، سپیکر سبطین خان گورنر پنجاب کے اقدامات کے خلاف صدر مملکت سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔یاد رہے گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا عمل نہ ہونے کی ذمہ داری اپنے مراسلے میں اسپیکر پر عائد کی ہے، گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے مزید آئینی قانونی آپشنز پر کام جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.