بجلی کے شعبے میں 53 لاکھ ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری

کراچی:  پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران پاور سیکٹر میں 53 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کی جانے والی 18 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے 35کروڑ 20 لاکھ ڈالر زائد ہے۔

رواں مالی سال کے دوران کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر کے لیے 29 کروڑ ڈالر، تھرمل پاور میں 13کروڑ 20 لاکھ ڈالر جبکہ ہائیڈل پاور پروجیکٹس میں11 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، تھرمل پاور میں 2کروڑ 40لاکھ ڈالر نج کاری سے حاصل کیے گئے ہیں، غیرملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے تیل وگیس کی تلاش کا شعبہ 24 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے تاہم اس شعبے میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کی جانے والی 26 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2کرور 11 لاکھ ڈالر کم ہے، غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کے لحاظ سے فنانشل سیکٹر اور پٹروکیمکلز کے شعبے سرفہرست ہیں۔

تبصرے بند ہیں.