ملک میں افراط زر کی موجودہ شرح 3 فیصد سے کم اور قیمتوں میں استحکام ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے ہونے والی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہا کہ افراط زر کی موجود شرح 3 فیصد سے کم اور قیمتوں میں استحکام ہے۔

 

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہونے والی بحث اور تجاویز غور سے سنی اور ان کا جائزہ لیا، ان تجاویز پر حکومت کا نقطہ نظر پیش کرنے کے بعد دونوں ایوانوں اور ملک بھر سے موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں بجٹ میں کچھ ترامیم بھی پیش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے سینیٹ سے مجموعی طور پر 139 بجٹ تجاویز موصول ہوئیں جن میں سے 34 سفارشات کو کلی طور پر، 30 کو اصولی طور پر اور 22 تجاویز کو جزوی طور پر منظور کر لیا گیا ہے جب کہ 53 تجاویز پر فوری طور پر عمل درآمد ممکن نہیں، اس طرح مجموعی طور پر سینیٹ کی 62 فیصد تجاویز منظور کی گئیں۔

تبصرے بند ہیں.