’’باہو بلی 2‘‘ نے 3 دن میں 500 کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا

ممبئی: 

بھارتی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے 3 دن میں بھارت سمیت دنیا بھر میں 526 کروڑ کا بزنس کرکے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے بھارتی سنیما کی تاریخ ہی بدل ڈالی ہے اور باکس آفس پر ایک کے بعد ایک ریکارڈ روندھتے ہوئے آگے بڑ ھ رہی ہے جب کہ فلم نے نمائش سے قبل ہی 500 کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا تھا لیکن نمائش کے 3 دن میں ہی باکس آفس پر 500 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے حیران کن ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.