باکس آفس کی ترجیحات بدل چیں، فلم بین بھی کچھ نیا دیکھنا چاہتا ہے، صنم سعید

لاہور:  صنم سعید کا کہنا ہے کہ فلم بین بھی کافی سمجھدار ہوچکا ، وہ انٹرٹین ہونے کے ساتھ کچھ نیا دیکھنا چاہتا ہے۔ماضی اورآج کی فلم انڈسٹری میں بہت تبدیلی آچکی، اسی لیے اسکرپٹ اور کردار سے مطمئن ہوئے بغیر کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کرتی۔

ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل واداکارہ صنم سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اعلی معیار کی فلمیں بننے لگیں ، جس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔  کامیڈی ، ایکشن ، رومانٹک سمیت ہر قسم کی فلم بننی چاہیے، وقت کے ساتھ باکس آفس کی ترجیحات بھی بدل چکی ہیں۔ پاکستانی فلمیں بنانے والوں کی اکثریت ناتجربہ کار ہونے کے باوجود فلم بینوں کے لیے ہر بار کچھ نیا فلیور لے کر آرہے ہیں ۔ماضی اور آج کی فلم انڈسٹری میں بہت تبدیلی آچکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.