بالی وڈاسٹارٹائیگر شیروف پاکستانی فلم میں کام کے خواہاں

لاہور:  بالی وڈاسٹارٹائیگر شیروف نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے وہ پروڈیوسرزکو ڈسکاؤنٹ دینے پر بھی رضامند ہوگئے۔

یہ رضامندی انھوں نے گزشتہ روزاپنی نئی فلم ’’باغی ‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلہ میں کی جانے والی وڈیو کانفرنس کے دوران پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پران کے ہمراہ فلم کے ڈائریکٹرصابرخان بھی موجود تھے جب کہ فلم میں مرکزی کردارنبھانے والی ہیروئن شردھاکپورطبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کرسکیں۔ واضح رہے کہ بالی وڈ اسٹارزکی نئی فلم ’’ باغی‘‘ 29 اپریل کو آئی ایم جی سی گروپ کے تعاون سے پاکستانی سنیماؤں کی زینت بن رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.