بالی ووڈ کے تینوں خانزکے ساتھ کام کرنا باعث فخر ہے، انوشکا شرما

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے تینوں خانز شاہ رخ ،عامر اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پرفخر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نئی آنے والی فلم “سلطان” میں کردارحاصل کرنے کے بعد خاصی خوش ہیں،اداکارہ کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام ملنے پر بہت خوش ہوں ،دبنگ خان جیسی شخصیت کے جیسا کوئی نہیں ہے جب کہ فلم میں کردارکے حوالے بہت زیادہ پرجوش بھی ہوں۔

دوسری جانب اداکارہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرکے ان چند اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گی کہ جنہوں نے تینوں خانزکے ساتھ کام کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں کام کرنے کے بعد کرئیر کے حوالے سے مطمعن ہوجاؤں گی کہ ایسا کچھ کیا جسے یاد کر کے خوش ہوجاؤں. ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے کنگ خان اورمسٹرپرفیکٹ عامرخان کے ساتھ کام کرکے بھی بہت کچھ سیکھا جس کے لیے وہ خود کوخوش نصیب مانتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.