بالی ووڈ میں کوئی اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے، کنگنا رناوت

ممبئی – شوبز میں اپنے بیباک تبصروں کی وجہ سے مشہور کنگنا رناوت نے اس مرتبہ نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کوئی شخص اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے۔کنگنا رناوت ماضی میں ایک مرتبہ یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کا بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں ہیں، جبکہ حال ہی میں سلمان خان کی جانب سے ان کی نئی آنے والی فلم کو پذیرائی ملنے پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب تنہا نہیں ہیں۔ تاہم ایک یوٹیوب چینل پر کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر اپنے ماضی کے بیان پراکتفا کیا اور کہا کہ بالی ووڈ میں کوئی ایسا نہیں جو ان کا دوست بنے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ بالی ووڈ میں کس شخصیت کو وہ ظہرانے پر دعوت دیں گی جس پر کنگنا رناوت نے کہا کہ بالی ووڈ سے تو اس مہمان نوازی کے لائق کوئی بھی نہیں ہے۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ انہیں گھر تو بلاؤ ہی نہیں بالکل بھی، باہر کہیں ملو تو ٹھیک، لیکن گھر مت بلاؤ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بالی ووڈ میں ان کا کوئی دوست ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’نہیں بالکل نہیں، میرے دوست بننے لائق ہیں ہی نہیں یہ لوگ، اس کے لیے قابلیت چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.