بالی ووڈ اداکارہ نرگس کی آج چھیاسی ویں سالگرہ منائی جا رہی ہ

بیس سالہ کیریئر میں کئی یادگار فلموں میں اداکاری کی ، نیشنل ، فلم فیئر سمیت متعدد ایوارڈز بھی حاصل کئے

ممبئی () بالی ووڈ اداکارہ نرگس کے چاہنے والے آج ان کی چھیاسی ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے لیجنڈری اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے ۔ کولکتہ میں پیدا ہونے والی فاطمہ رشید کو بالی ووڈ نے نرگس کا نام دیا ۔ نرگس نے چالیس سے ساٹھ کی دہائی تک بالی ووڈ کو کئی مشہور فلمیں دیں ۔ راج کپور کے ساتھ اداکارہ نرگس کی جوڑی شائقین نے خوب پسند کی ۔ مدر انڈیا میں نرگس کی کمال اداکاری آج بھی مداحوں کے ذہن میں نقش ہے ۔ فلم آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئی ۔ آوارہ ، رات اور دن ، شری 420 نرگس کی کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہیں ۔ نیشنل ، فلم فئیر سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کرنے والی نرگس اکیاون سال کی عمر میں جہاں فانی سے رخصت ہوگئیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.