بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی اودے چوپڑا سے محبت کی تردید
نئی دہلی…بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے معروف ہدایتکار یش چوپڑا کے بیٹے اودے چوپڑاسے کے ساتھ محبت میں مبتلا ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بے شمار دوست ہیں لیکن بوائے فرینڈ کا ہونا غیرضروری اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال نہیں کہ اس مرحلے پر کسی شخص سے تعلقات بنانے سے میرا کیریئر تباہ ہوجائے گا لیکن اودے سے ملاقات میں ایسی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ اودے چوپڑا نے ٹیوٹ کے ذریعے نرگس سے محبت کا اظہار کیا جس کے بعد سے ان دونوں کے محبت کے چرچے ہونے لگے ۔نرگس کا کہنا ہے کہ اودے شاید مجھے تنگ کررہا ہے، میں انہیں جانتی ضرور ہوں لیکن ان سے پیار نہیں کرتی اور میں یہاں محبت کرنے نہیں بلکہ پیسا کمانے کیلئے ہوں اور پھر چلی جاوٴں گی۔
تبصرے بند ہیں.