Latest National, International, Sports & Business News

بالائی وادی نیلم شنڈاس کے مقام سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

وادی نیلم:وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق بالائی وادی نیلم شنڈاس کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ کمسن بچی زخمی ہوئی ہے، حادثہ روڈ کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور سمیت 6 افراد سوار تھے، جاں بحق افراد کو اے ڈی ایس ہلمت منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.