بارسلونا: اسپینش جائنٹس کے بائیسویں لالیگا ٹائٹل کا جشن

بارسلونا: بارسلونا میں اسپینش جائنٹس کے بائیسویں لا لیگا ٹائٹل کا جشن منایا گیا۔ پورے شہر میں بارسا کے پرچم ہی پرچم نظرآرہے تھے۔ کھلاڑیوں نے کھلی بس میں سوار ہو کر ٹرافی کے ساتھ شہر کا چکر لگایا۔ بارسلونا نے لیگ کے شروع سے آخر تک اپنی برتری برقرار رکھی۔ یہ بارسلونا کا پانچ سال میں چوتھا ٹائٹل ہے۔ بارسلونا کوچیمپئین بنوانے میں ورلڈ پلیئرآف دی ائیرلائنل میسی نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اکتیس میچز میں چھیالس گول اسکور کئے۔

تبصرے بند ہیں.