پاکستانی کپتان اور دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک بابر اعظم جو فی الحال آؤٹ آف فارم ہیں اور ایشیا کپ سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
گزشتہ روز بھی نیدرلینڈز کے خلاف بابر میچ میں 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جس پر بھارتی کرکٹر امیت مشرا نے انہیں ٹرول کیا اور ویرات کوہلی کے لیے جاری بابر کے پیغام کو ان ہی کے لیے لکھا۔
This too shall pass. Stay strong @babarazam258. 🙏🏽
— Amit Mishra (@MishiAmit) October 30, 2022
امیت کی اس ٹوئٹ کو ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اس عمل کو غلط قرار دیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے اس متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے امیت مشرا سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا ‘یہ جو آپ نام لے رہے ہیں یہ میرا خیال ہے بھارت سے کھیلتا تھا، پتا نہیں بیٹر تھا یا اسپنر’۔
شاہد آفریدی نے کہا ‘چلیں کوئی بات نہیں، ٹھیک ہے ، آگے بڑھیں’۔
مشرا کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے ملاحظہ کیجیے:
ایک بھارتی صارف نے لکھا ‘دوست، بابر نے کوہلی کے لیے یہ ٹوئٹ اچھی نیت سے کی تھی، آپ کو ٹرول کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے’۔
Dude, Babar did it with good intentions to Kohli… no need to be a troll..!
— Mehul (@DrMehulsingh) October 30, 2022
This too shall pass. Stay strong @babarazam258. 🙏🏽
— Amit Mishra (@MishiAmit) October 30, 2022
Jada style maar raha tha Kohli ke bare mein post karke This too shall pass 😂😂😂
— Harshiiittt👻 (@harshit_jain001) October 30, 2022
خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام جاری کیا تھا جو خاصہ وائرل ہوا۔
بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا’۔
تبصرے بند ہیں.