آپ آفریدی کی بات اسلیے کرتے ہیں کیونکہ ریٹنگ چاہیے، گمبھیر بھارتی اینکر پر برس پڑے

سوشل میڈیا پر ایک بھارتی پروگرام کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گوتم گمبھیر کے ساتھ بھارت کے سابق آل راؤنڈر محمد عرفان بھی بطور مہمان موجود ہیں

سوشل میڈیا پر ایک بھارتی پروگرام کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گوتم گمبھیر کے ساتھ بھارت کے سابق آل راؤنڈر محمد عرفان بھی بطور مہمان موجود ہیں۔

اینکر کی جانب سے شاہد آفریدی سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر سابق بھارتی کرکٹر غصے میں آ گئے اور خاتون میزبان کو کہنے لگے کہ آپ آفریدی کی بات کیوں کر رہے ہیں، میری تو شین واٹسن سے بھی انٹریکشن ہوئی ہے، ایسی تو میری ویرات کوہلی سے بھی ہوئی ہے، مچل جانسن سے بھی ہوئی ہے رکی پونٹنگ سے بھی ہوئی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر کا مزید کہنا تھا آپ شاہد آفریدی کے لیے بات اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ آپ کو بھارت اور پاکستان کے حوالے سے ٹی آر پی چاہیے۔

خاتون میزبان کی جانب سے بھارتی کرکٹر کو مزید اکسانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ بات تو آپ بھی جاتے ہیں کہ شاہد آفریدی بات بات میں کشمیر کو لیکر آ جاتے ہیں، جس پر گوتم گمبھیر نے کہا کہ آج اگر لوگ شاہد آفریدی کی خبر نہیں چلائیں گے تو کسی کو پتہ نہیں چلے گا کہ وہ کیا بول رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.