اے بی سی ڈی ٹو کا ایک ہفتے میں پچہتر کروڑ کا بزنس

فلم میں اداکارہ شردھا کپور اور ورون دھون نے مرکزی کردار کیا ہے ، فلم کی ہدایات ریمو ڈی سوزا نے دی ہیں 

ممبئی ( ) بالی ووڈ کی ڈانس فلم “اے بی سی ڈی ٹو” باکس آفس پر چھا گئی ، فلم نے ایک ہفتے میں دنیا بھر میں پچہتر کروڑ کا بزنس کرلیا ۔ شردھا کپور اور ورون دھون کی نئی فلم  “اینی باڈی کین ڈانس ٹو” شائقین کو بھا گئی ۔ فلم نے صرف بھارت میں چھیاسٹھ کروڑ جبکہ دنیا بھر میں نو کروڑ کا بزنس کرلیا ۔ “اے بی سی ڈی ٹو” کی کہانی ڈانس مقابلے میں شرکت کرنے والے ایک گروپ کی ہے ۔ پینسٹھ کروڑ کے بجٹ سے بننے والی اس فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.