پشاور : اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے الیکشن نتائج تسلیم کرتے ہوئے صوبے اور وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی طاقت سے جو مینڈیٹ چھینا گیا ہے وہ واپس لیا جائے گا۔ امن کیلئے آئندہ حکومت جو بھی کوشش کرے گی اس کا ساتھ دیں گے ،اسفند یارولی کا کہنا تھا ہمیں ہاتھ پاوٴں باندھ کر اکھاڑے میں اتارا گیا، شکست کی وجہ جاننے کیلئے کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں، اسفندیارولی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ڈرون حملوں کی مذمت کرتی ہے حملوں میں بے گناہ شہری جاں بحق ہوتے ہیں ، ڈرون حملوں کے خلاف سب سے پہلے این پی نے ہی احتجاج کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.