اے این ایف کی کارروائیاں، 45 کلو گرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 5 ملزم گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 45 کلوگرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 5 ملزم گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ میں خاتون سے 2 کلو چرس اور 1 کلو افیون برآمد کر لی گئی، سہراب گوٹھ سے 3 ملزمان سے 3 کلو ہیروئن اور 6 کلو گرام چرس پکڑی گئی۔کورنگی روڈ کراچی میں ملزم سے 1 کلو 700 گرام ہیروئن، 75 آئس اور 50 گرام چرس برآمد کی گئی، خیبر میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 30 کلو 945 گرام چرس ضبط کر لی گئی۔اے این ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.