ای سی پی:808 منتخب اراکین اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آٹھ سو اننچاس میں سے آٹھ سو آٹھ منتخب اراکین اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ، قومی اسمبلی کے چودہ ، پنجاب کے آٹھ، خیبرپختونخوا کے دو، سندھ نو اور بلوچستان کے آٹھ اراکین اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کئے جا سکے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے دوسو بہتر میں سے دوسواٹھاون اراکین اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں باقی چودہ کے ابھی تک جاری نہیں کئے جاسکے۔ اسی طرح صوبائی اسمبلیوں کے پانچ سو ستتر میں سے پانچ سو پچاس کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ان اراکین اسمبلی نے انتخابی اخراجات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں ، انتخابی اخراجات جمع کرانے والوں میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں ، انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے والوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.