ای سی سی نے مختلف اداروں کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دیدی

80 کروڑ ٹرن اوور والے ایس ایم ایز کا 60 فیصد نقصان حکومت برداشت کرے گی

اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ای سی سی نے مختلف اداروں کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دیدی۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کیلئے چین سے 7 ارب 84 کروڑ روپے کا سامان خریدنے کی منظوری دی ۔ ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے کے زریعے سامان پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے،پنجاب میں ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے 10 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری،ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 1 ارب 30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور،رینجرز کیلئے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور،کورونا سے متعلق میڈیا مہم چلانے کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔ ای سی سی نے پی آئی اے کو قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 3 ارب 20 کروڑ فراہمی کی منظوری دیدی ،اسٹیٹ بینک کے زریعے ایس ایم ای سیکٹر کیلئے اسکیم میں مزید بہتری،80 کروڑ ٹرن اوور والے ایس ایم ایز کا 60 فیصد نقصان حکومت برداشت کرے گی۔ بیان کے مطابق چھوٹے اور درمیانے کاروبار والے اپنے ورکرز کو ملازمت سے نہ نکالنے کے پابند ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.