ایکسپو پاکستان: ملکی وغیر ملکی کمپنیوں کے درمیان3 برآمدی معاہدوں پر دستخط

کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ایکسپو پاکستان نمائش میں دوسرے روز تاجروں کا بہت رش رہا، جس کے باعث ایکسپو سینٹر کے اطراف میں مزید سیکورٹی سخت کردی گئی ، تاجروں کے رش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی، اس موقع پر سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے نمائش کا دورہ کیا، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جمعہ کو خرید وفروخت کے حوالے سے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان تین بڑے معاہدوں پر دستخط ہوئے ، اس موقع پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر ایس ایم منیر اور سیکرٹری رابعہ جویری آغا بھی موجود تھیں ، پہلا 11ملین ڈالر کامعاہدہ مراکش کی کمپنی اور مقامی کمپنی بلوچستان وہیل کے درمیان ہوا ،جبکہ دوسرا معاہدہ چین کی کمپنی اور پاکستان جیم اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے درمیان ہوا ،جبکہ 6ملین ڈالر کا تیسرا معاہدہ ٹینٹ کی خریداری کے لئے سعودی کمپنی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان ہوا۔نمائش ہفتے کو بھی جاری رہے گی۔

تبصرے بند ہیں.