غربت میں کمی کے لئے سرمایہ کاری ضروری ہے،وفاقی وزیر تجارت

کراچی :وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ غربت میں کمی کے لئے سرمایہ کاری ضروری ہے موجودہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے اور غربت میں کمی کے لئے سرمایہ کاری کے بنیادی تصور پر کام کررہی ہے، یہ بات انہوں جمعہ کو پاک امریکہ تجارت کے فروغ کے موضوع پر کانفرنس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اقتصادی فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے خصوصی مراعات بھی فراہم کی جارہی ہیں ، پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنے میں امریکہ کا بڑا کردار ہے اور حکومت کی خواہش ہے کہ دوطرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہو، انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر کے فروغ کے لئے جامع منصوبہ بندی کررہی ہے ، اور 2018تک 1400میگاواٹ بجلی کی مزید پیداوار شروع ہوجائے گی۔

تبصرے بند ہیں.