Latest National, International, Sports & Business News

ایکسپو پاکستان اختتام پذیر، پاکستانی تاجروں اور غیر ملکی خریداروں کے درمیان 30 کروڑ ڈالر کے معاہدے

آٹھویں ایکسپو پاکستان نمائش اختتام پذیر ہوگئی نمائش کے دوران 600سے زائد کاروباری ملاقاتیں کی گئیں غیرملکی خریداروں نے پاکستانی ٹیکسٹائل، انجینئرنگ، ہینڈی کرافٹس، فرنیچر، ماربل، فروٹ اینڈ ویجیٹبل، رائس اور دیگر مصنوعات کے علاوہ پاکستانی آرٹ اور کلچر میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ نمائش کے دوران ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر آف کامرس اور غیرملکی خریداروں کے درمیان کاروباری ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا، غیرملکی خریداروں نے نمائش گاہ میں قائم اسٹالز پر بھی کاروباری ملاقاتیں کیں۔ ایکسپو پاکستان نمائش ابتدائی 3 دنوں میں صرف تجارتی طبقے کے لیے مخصوص تھی اور نمائش آخری دن یعنی 29 ستمبر کو عام لوگوں کیلیے بھی کھول دی گئی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے نمائش کا دورہ کیا۔ نمائش کے دوران پاکستانی ٹرک آرٹ کو خصوصی طور پر اجاگر کرنے کا اہتمام کیا گیا تھا ساتھ ہی چاروں صوبوں کی ثقافت کے مظاہرے کے لیے روایتی رقص بھی پیش کیا گیا جسے غیرملکی خریداروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل رہی۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سیکریٹری رابعہ جویری آغا کے مطابق نمائش کے توقع سے زائد بھرپور نتائج ملے ہیں نمائش کا انعقاد پاکستانی برآمدات میں اضافے کے ساتھ پاکستان کی امیج بلڈنگ کے لیے بھی ایک اہم ایونٹ ثابت ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.