ایوان صدر کا ریموٹ کنٹرول نواز شریف کے ہاتھ میں ہو گا، شرجيل ميمن

کراچی: سندھ كے وزير اطلاعات شرجيل انعام ميمن نے كہا ہے كہ نواز شريف كو صدر مملكت كے لئے سياسی سوچ ركھنے والا نہيں بلکہ جی حضوی کرنے والا شخص چاہیئے۔ شرجيل ميمن نے كہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا صدر چاہیئے اور ايوان صدر كا ريموٹ كنڑول نواز شريف كے ہاتھ ميں ہوگا، ممنون حسين نئے رفيق تارڈ بننے جارہے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ پيپلزپارٹی كے اركان سندھ اسمبلی 30جولائی كو اسمبلی كے اجلاس كا مکمل بائيكاٹ كريں گے۔ شرجيل ميمن نے كہا كہ پيپلزپارٹی كے بائيكاٹ كی وجہ سپريم كورٹ كا يكطرفہ اور غيرذمہ دارنہ فيصلہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.