این ایچ اے میں بغیر منظوری پونے 9 کروڑ کی خریداری کا انکشاف

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 8 کروڑ 74 لاکھ 54 روپے مالیت کی خرید اری اورریکارڈکی عدم دستیابی کاانکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام کی جواب طلبی پریہ کہہ کر معاملہ دبانے کی کوشش کی گئی کہ 2005 میں شدید بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے ریکارڈتباہ ہو چکا ہے،این ایچ اے میںپراجیکٹ ڈائریکٹرکے این بی پی(پیکج ٹو) میں ایکسٹرنل ڈویلپمینٹ، ایئر کنڈیشنڈ سسٹم کیلئے لینڈاسکیپنگ پروویژن اصولوں کو مدنظر رکھے بغیر کسی قسم کی کوئی منظوری حاصل نہیںکی گئی، 4کروڑ83 لاکھ 13روپے کی خطیررقم کواڑادیاگیا،کسی اتھارٹی سے کوئی منظوری نہیں لی گئی اورنہ ہی کوئی ریکارڈپیش کیاگیابلکہ تمام رقوم کوانفرادی حیثیت میں خرچ کیاگیا،اشیاء کی خریدمیںکو ئی مقدارظاہرنہیںکی گئی اور تمام خریداری کوتازہ نرخ پرپرچیز کیاگیا۔علاوہ ازیں کراچی کے ڈرگ روڈپراین ایچ اے کمپلیکس کی تعمیرمیں این ایچ اے ،پی ڈبلیوڈی اورایم ای ایس کے ریٹس شیڈول کوملحوظ خاطرنہیںرکھاگیا بلکہ تمام رقوم خرچ کرنیکاسرے سے کو ئی ریکارڈہی برآمد نہیں ہوا، منصوبے کے نظر ثانی شدہ پی سی ون میںپیکج ون میں 3,032.432 روپے اور پیکج ٹومیں 1,172,522 روپے خرچ کئے گئے اورکسی قسم کی مقدار، ریٹس یامجازاتھارٹی کی منظوری کا ریکارڈبھی دستیاب نہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ برائے 2012-13میںانکشاف ہواہے کہ مذکورہ تمام مالی بے ضابطگیوں کے دوران ٹینڈرکاوضع کردہ طریق کار کو اختیار نہیں کیا گیا،ایڈمن کی منظوری نہیںلی گئی۔

تبصرے بند ہیں.