ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا میاب ’’یوم سوگ‘‘ منانے پر حق پرست عوام کو خراج تحسین

کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کامیاب یوم سوگ منانے پر حق پرست عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ کامیاب یوم سوگ کارکنوں کے قتل کے خلاف عوامی ردعمل کا منہ بولتا ثبوت ہے اورسندھ بھر کے تاجروں، صنعت کاروں اورٹرانسپورٹروں نے بھی یوم سوگ میں حصہ لے کر اپنے اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے حق پرست عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے پرزورمطالبہ کیا کہ وہ شہدا کے سفاک قاتلوں کوفی الفورگرفتارکرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔ دوسری جانب ملیرکے علاقے میں گزشتہ روز اغوا کے بعد قتل کئے جانے والے ایم کیوایم کے 3 ہمدردوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان، عہدیداروں، کارکنوں اوشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرے بند ہیں.