ایم کیوایم کو سب سے زیادہ ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، الطاف حسین

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو سب سے زیادہ ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، طالبان ہمیں پتھر کے دور میں واپس بھیج دینا چاہتے ہیں، دہشت گردی 3 صوبوں کے بعد پنجاب میں بھی پہنچ سکتی ہے۔ لندن سے لاہور اور سیالکوٹ میں جلسے سے ٹیلیفونک خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ متحدہ ایسا ملک چاہتی ہے جس کی قیادت ایماندار ہو، ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جس نے جاگیردارانہ نظام کیخلاف آواز اٹھائی، ایم کیو ایم متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ایک گز زمین اپنے یا اپنے خاندان کے لئے نہیں حاصل کی، اگر یہ الزام ثابت ہوجائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ الطاف حسین نے دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کے لیے فوج سے غیر مشروط تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنان سے کہا کہ وہ فوج کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان ہمیں پتھر کے دور میں واپس بھیج دینا چاہتے ہیں، جب میں نے طالبانائزیشن کے متعلق خبردار کیا تو مذاق اڑایا گیا، ہم طالبان کے خلاف اپنی جان بھی قربان کرنے کےلیےتیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی سب کے سامنے ہے، میئر کراچی نے اپنے لیے محل نہیں بنائے، ایم کیو ایم جاگیرداروں سے محلات اور جائیداد چھین کر اسکول اور یونیورسٹیاں بنائے گی۔

تبصرے بند ہیں.