حکومت کا بینکوں پرانحصار کم؛ نجی شعبے کے قرضوں میں17 فیصد اضافہ

کراچی:  پاکستان میں زر کے پھیلاؤ کی شرح میںرواں مالی سال کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 1.83فیصد کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2014-15 کے دوران جون کے پہلے ہفتے تک زرکے پھیلاؤ کی شرح 9.34فیصد تھی جو رواں مالی سال کم ہوکر 7.51فیصد کی سطح پر آگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران زیرگردش نوٹوں کی مالیت میں258 ارب روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی سے جون کے پہلے ہفتے میں زیرگردش کرنسی میں 384ارب 8کروڑ روپے کا اضافہ ہوا تھا تاہم رواں مالی سال کے دوران جون کے پہلے ہفتے تک زیر گردش کرنسی کی مالیت بڑھ کر 642ارب 13کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ مرکزی بینک کے پاس موجود ڈپازٹس کی مالیت میں بھی2.318ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور مرکزی بینک پاس موجود ڈپازٹس کی مالیت 5ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.