ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا

ھریلو سلنڈر چالیس ، کمرشل ایک سو ساٹھ روپے مہنگا ، ذخیرہ نہ کئے جانے کی صورت میں رمضان کے دوران مزید مہنگائی کا امکان

اسلام آباد () ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ، وافر ذخیرہ نہ کیا گیا تو رمضان میں قیمتیں مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر چالیس جبکہ کمرشل ایک سو ساٹھ روپے مہنگا ہو گیا ۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملک میں دو ماہ سے ایل پی جی کی درآمد نہ ہونے کے برابر ہے ، حکومت مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایل پی جی کا وافر ذخیرہ رکھنے کا پابند کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرایل پی جی کا وافر ذخیرہ نہ رکھا گیا تو رمضان میں گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے –

تبصرے بند ہیں.