منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت ، مرکزی بینک نے سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن کیا

اسٹیٹ بینک نے ریورس او ایم او میں پانچ سو چھیاسی ارب پچاسی کروڑ روپے مالیت کے ٹی بلز اور انویسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی

اسلام آباد () منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے مرکزی بینک کا سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن ۔ سٹیٹ بینک نے ریورس او ایم او میں پانچ سو چھیاسی ارب پچاسی کروڑ روپے مالیت کے ٹی بلز اور انویسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی ۔ خریدے گئے تمسکات پر شرح سود سات اعشاریہ چار نو فیصد طے پایا ہے ۔ بلز کی خریداری کے لئے مرکزی بینک کو چھ سو ایک ارب پچاسی کروڑ کی پیشکش موصول ہوئیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.