جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ مستعف

ایلن ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد مجھے سوچ بچار کرنے کا وقت ملا جس کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ اب رخصت ہونے کا وقت آ چکا ہے۔

کیپ ٹائون: (ویب ڈیسک) چار سال تک جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ رہنے والے ایلن ڈونلڈ مستعفی ہو گئے ہیں۔ ایلن ڈونلڈ جون 2011 میں گیری کرسٹن کی انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد اگست 2013ء سے موجودہ ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو کی سربراہی میں کام کر رہے تھے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری ایک بیان میں 48 سالہ سابق فاسٹ بائولر ایلن ڈونلڈ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد مجھے سوچ بچار کرنے کا وقت ملا جس کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ اب رخصت ہونے کا وقت آ چکا ہے۔ میرا ہمیشہ سے ایک بڑا خواب رہا ہے کہ میں کرکٹ کھیلنے کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ کیلئے کام کر سکوں اور میں اس حوالے سے موقع ملنے پر انتہائی مشکور ہوں۔ گزشتہ چار سال میری زندگی کے بہترین تھے۔ دوسری جانب پروٹیئز نے تاحال ڈونلڈ کا متبادل طے نہیں کیا لیکن اُمید ہے کہ جولائی میں بنگلا دیش دورے سے قبل نئے بائولنگ کوچ کی خدمات حاصل کر لی جائیں گی۔ –

تبصرے بند ہیں.