ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا مقررہ حدف پورا نہ کر سکا

فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے مطابق مقررہ حدف سے 25 ارب روپے کم ٹیکس وصول کیا گیا۔ 

اسلام آباد: () فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے گزشتہ سال ٹیکس وصولیوں کا حدف 2 ہزار 8 سو 10 ارب روپے مقرر کیا تھا۔ طے شدہ حدف میں تین بار تبدیلیاں کی گئی اور نظر ثانی شدہ حدف 2 ہزار 6 سو 5 ارب روپے رکھا گیا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق 2 ہزار 580 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا جو طے شدہ حدف سے 25 ارب روپے کم ہے۔ سال 14-2013میں ایف بی آر نے 2 ہزار 252 ارب روپے ٹیکس جمع کیا تھا۔ اس سال ٹیکس وصولیوں میں 14فیصد اضافہ ہوا۔

 

تبصرے بند ہیں.