ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 22 کروڑ ڈالر کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے بائیس کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔ جس سے 2014 میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، پلوں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ 

اسلام آباد: ) ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق 2014 میں آنے والے سیلاب سے چوالیس اضلاع کے پچیس لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔ جس کیلئے بائیس کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا۔ یہ فنڈ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے استعمال ہو گا۔ یہ منصوبہ 2018 تک مکمل کیا جائے گا۔ ملک کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 44 کروڑ ڈالر درکار ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.